20 نومبر 2018
 سندھ بھر میں 3روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں 3 روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ۔ محرم الحرام کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 8 سے 10 محرم تک ہوگی اور اس کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا، جبکہ سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش، لائوڈ سپیکر کے بلا اجازت استعمال، دل آزار تقاریر،  وال چاکنگ اور ہیلی کیم کے استعمال پر بھی  دفعہ  144 نافذ کی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 3 روز کے لئے جبکہ  دیگر احکامات پر یکم تا دس محرم تک پابندی ہوگی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟