13 نومبر 2018
سنجے کی خواہش پر سڑک کا سیکوئل بنانے کا ارادہ کیا، پوجا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فلمساز پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ سنجے دت کی خواہش پر ہی 1991کی مشہور فلم سڑک کا سیکوئل بنانے جارہی ہوں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا بھٹ نے اپنی ماضی کی مشہور فلم سڑک کے سیکوئل سے متعلق کہا ہے کہ فلم کا سیکوئل حقیقت کی شکل اختیار کرنے جارہا ہے اور یہ سب کچھ سنجے دت کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ سنجے وہ واحد شخص تھے جنہوں نے مجھ سے فلم کا سیکوئل بنانے سے متعلق بات کی اور کہا کہ ہم فلم کا سیکوئل کیوں نہیں بنا رہے، ان کی درخواست پر میں نے اپنے والد مہیش بھٹ اور انکل مکیش بھٹ سے بات کی جس پر دونوں  کی جانب سے مثبت جواب ملا۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن ٹیم فلم کی ریلیز کا اعلان کر چکی ہے، جبکہ فلم کے کرداروں سے متعلق بہت جلد اعلان  کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 1991 میں مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانس اور تھرل سے بھرپور فلم سڑک میں سنجے دت اور پوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کئے تھے، جبکہ فلم کا نیا سیکوئل 15 نومبر 2019 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟