24 ستمبر 2018
تازہ ترین
سنجے دت کی زندگی پر ایک اور فلم بنانے کی تیاریاں

سنجو کی باکس آفس پر بھرپور کامیابی کے بعد اب ایک اور بالی ووڈ ہدایت کار نے سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری کرلی۔ بالی وڈ میں بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم سنجو نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے، یہ فلم لوگوں کو اتنی زیادہ پسند آئی  کہ ریلیز کے تقریباً3 ہفتے بعد بھی سینما کے باہر لوگوں کا رش کم نہیں ہورہا اور فلم روز بروز کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ فلم سنجو کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے بالی وڈ کے ایک اور ہدایت کار رام گوپال ورما نے بھی سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کانام  سنجو دی ریئل  سٹوری ہوگا۔ رام گوپال ورما نے کہا ہے کہ ہدایت کار راجمکار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی کے بہت سے پہلوئوں کو فلم میں اجاگر نہیں کیا، لہٰذا اب وہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائیں گے اور پورا سچ بتائیں گے، رام گوپال ورما نے فلم پر کام کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  رام گوپال ورما نے جب فلم سنجو دیکھی تو انہیں یہ فلم بہت پسند آئی لیکن انہیں اس بات سے دکھ ہوا کہ فلم میں سنجے دت کی قانونی لڑائی، اے کے 56 رائفل اور ممبئی حملوں کے واقعات کو بہت سطحی طور پر دکھایا گیا ۔ لہٰذاوہ اپنی فلم میں ان واقعات کو تفصیل میں دکھائیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟