14 نومبر 2018
تازہ ترین
سنجو کیلئے رنبیر کپور کی ٹریننگ

بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم سنجو کے مختلف روپ دھارنے کے لئے شوٹنگ کے دوران کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بالی وڈ میں بابا کے نام سے پہچانے جانے والے اداکار سنجے دت کی حقیقی زندگی دیگر اداکاروں سے بے پناہ مختلف رہی جس نے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو اداکار کی زندگی پر فلم بنانے پر مجبور کیا ، جبکہ سنجو کے ساتھ پیش آنے والے واقعات و مشکلات اور خاص کر ان کے نشے کی عادت کی وجہ سے ان میں بہت تیزی سے جسمانی تبدیلی آتی رہی یہی وجہ ہے کہ فلم سنجو  میں ان کے متعدد روپ دکھائے گئے ہیں۔ سنجے دت کے مختلف روپ دھارنا اور ہوبہو بابا جیسی ادکاری کرنا آسان کام نہیں تھا، تاہم ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور رنبیر کپور نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟