19 جون 2018
تازہ ترین
سنجو کیخلاف بھارتی سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن میں شکایت درج

 نامور بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سنجو ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی، فلم کیخلاف بھارتی سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن میں شکایت درج کرائی گئی ۔ ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی فلم سنجو کے چرچے پورے بالی وڈ میں جاری ہیں ، فلم کے ٹریلر ریلیز کے بعد سے ہی فلم پوری انڈسٹری میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے، تاہم ریلیز سے قبل فلم سنجو کے لئے مشکلات کھڑی ہوگئیں۔ بھارتی سماجی رہنما پریتھوی مہاسکے نے فلم کے ٹریلرمیں دکھائے گئے ایک سین پر اعتراض اٹھاتے ہوئے فلم کے خلاف سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ ٹریلر میں دکھائے گئے ایک سین میں رنبیر کپور کو جیل کی کال کوٹھری میں بند دکھایا گیا ہے جہاں اچانک ٹوائلٹ میں پانی بھر جاتا ہے اور رنبیر کپور چیخ چیخ کر جیل حکام کو آوازیں دیتے ہیں لیکن کوئی بھی ان کی پکار نہیں سنتا۔ پریتھوی مہاسکے نے چیف سینٹرل بورڈ پرسون جوشی کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا  کہ اس سین کی وجہ سے بھارتی جیلوں اور جیل حکام کے بارے میں غلط تاثر جائے گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ انہیں ملنے والی معلومات کے مطابق حکومت اور جیل حکام جیل میں بند قیدیوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں اٹھاتے ہم نے کبھی ایسا کوئی واقعہ نہیں سنا ، یہاں تک کہ اس سے قبل ریلیز ہونےوالی فلموں میں بھی ایسا کوئی سین نہیں دکھایا گیا۔ مہاسکے نے مزید لکھا اگر آپ اس سین کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیں گے تو ہمیں مجبوراً عدالت سے فلم کی ریلیز کے خلاف حکم امتناعی لینا پڑے گا، جس کا مطلب ہے فلم مقررہ وقت پر ریلیز نہیں ہوسکے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے؟