23 اکتوبر 2018
تازہ ترین
سمندری طوفان کی فلوریڈا میں تباہی ،2افراد ہلاک

خوف ناک سمندری طوفان مائیکل نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی جس کے بعد وہ جارجیا کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ مختلف حادثات میں 2 افراد بھی ہلاک ہوئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سمندری طوفان کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، تیز ہوائوں کی وجہ سے کئی درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئی اور سڑکیں زیرآب آگئیں۔ 250 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہوؤں کے باعث کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ایئرپورٹس پر شیڈول فلائٹ بھی منسوخ کردی گئیں۔کاؤنٹی کمشنر ایلیویا اسمتھ کا کہنا تھا کہ فلوریڈا میں آنے والا طوفان مائیکل کیٹیگری 4 کا قرار دیا گیا جس کے باعث کاؤنٹی گیڈسڈین میں ایک شخص ہلاک ہوا۔کاؤنٹی کمشنر کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بھیجنے میں احتیاط کی جارہی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟