پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں12 فیصد اضافہ

 رواں سال ترسیلات زر کی وصولیوں کا ہدف 20.7 ارب ڈالر مقرر کیا گیا

رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے دو ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے 4.79 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے آغاز میں ترسیلات زر کی وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم عیدالاضحیٰ کے بعد عام طور پر ترسیلات زر میں کمی واقع ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ستمبر کے دوران ترسیلات زر کی وصولیاں کم ہونے سے پہلی سہ ماہی کی شرح نمو میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کیلئے ترسیلات زر کی وصولیوں کا ہدف 20.7 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ مالی سال کے اختتام تک یہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔