سمتھ ، وارنر بگ بیش لیگ سے آئوٹ

 بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے  پابندی کا شکار آسٹریلوی کرکٹرز سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔ بال ٹیمپرنگ کیس میں پابندی کا شکار سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ اور اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر اپنے ہی ملک کی ٹی ٹوینٹی لیگ بگ بیش لیگ نہیں کھیل سکیں گے ۔ بی بی ایل کے سربراہ کم میکونی نے واضح کر دیا ہے کہ پابندی کا شکار کرکٹرز بی بی ایل نہیں کھیل سکیں گے ان پر پابندی برقرار رہے گی، جبکہ انہیں لیگ کی پروموشن کے کام میں بھی شامل نہیں کیا جائے گا۔ سٹیو  سمتھ اور ڈیوڈ وارنے حال ہی میں کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوینٹی میں حصہ لیا اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ اپنے ملک کی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ کرکٹرز کی سزائوں میں نرمی نہیں برتی جائے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟