24 مارچ 2019
تازہ ترین
 سمتھ اور وارنر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ پابندی ختم ہونے کے باوجود سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ رواں ماہ یو اے ای میں شیڈول 5 ایک روزہ میچز میں ایرون فنچ قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹرہینڈزکومب، میکسویل، ایشٹون ٹرنر، مارکوس سٹونس، ایلکس کیری،  پیٹ کمنز، ناتھن کولٹر نائل، جھے رچرڈسن، کین رچرڈسن، بہرینڈروف،  لیون اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز 22 مارچ کو شارجہ میں ہوگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟