سمتھ اور وارنرکی ایک سالہ پابندی ختم

 سمتھ اور وارنرکی ایک سالہ پابندی ختم

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ کیس میں ایک سال کی پابندی آج ختم ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کرکٹرز کو 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں سزا پانے والے تیسرے کردار کیمرون بین کرافٹ تھے جو پہلے ہی 9 ماہ کی پابندی کی سزا مکمل کر چکے ہیں۔ پابندی مکمل ہونے کے بعد سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لئے دستیاب ہوں گے تاہم وہ ٹیم کی قیادت کے اہل نہیں ہوں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟