25 ستمبر 2018
سمارٹ فون گم ہونے پر فوری کیا کریں؟

سمارٹ فون گم یا چوری ہو جانے کی صورت میں بوکھلانے کے بجائے اگر فوری طور پر یہ تدابیر اختیار کر لی جائیں تو بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ فون گم ہونے کی صورت میں سب سے پہلے پولیس کو کال کریں اور انہیں اپنے فون کا رجسٹریشن نمبر دیں۔ یہ رجسٹریشن نمبر فون خریدتے ہی آپ کو کہیں لکھ کر محفوظ کر لینا چاہئے۔ اپنے تمام سوشل اکائونٹس ، ای میلز اور بینک اکائونٹ سے متعلقہ ایپلیکیشن کے پاس ورڈ تبدیل کریں۔ آئی فون استعمال کرنے والے صارفین اپنے فون میں فائنڈ مائی آئی فون ، اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین فائنڈ مائی ڈیوائس سام سنگ کے صارفین فائنڈ مائی موبائل ایپ کو لازمی انسٹال کریں۔ ان ایپلیکیشنز کی مدد سے آپ اپنے کھوئے ہوئے فون کی لوکیشن کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے کھوئے ہوئے فون کا پاسورڈ بھی تبدیل کر سکتے ہیں، البتہ یہ سروس اسی صورت میں کام کرے گی، جب آپ کا فون ڈیٹا یا وائی فائی سے منسلک ہو۔ اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے اسے باقاعدگی سے بیک اپ کرتے رہیں۔ اس طرح فون کے گم ہونے یا خراب ہونے کی صورت میں آپ کو قیمتی ڈیٹا سے ہاتھ دھونا نہیں پڑے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟