17 نومبر 2018
تازہ ترین
سمارٹ فون کی بیٹری بھی جاسوسی میں ملوث

آپ کے سمارٹ فون کی بیٹری فون کے راز بہ آسانی فاش کر سکتی ہے بلکہ بیٹری میں استعمال ہونے والی توانائی کی سطح کو دیکھتے ہوئے یہ بھی نوٹ کیا جاسکتا ہے کہ فون پر کیا لکھا گیا ہے اور کیا کچھ پڑھا گیا۔ ہیکنگ کے ماہرین کے مطابق اگر فون کی بیٹری میں ایک چھوٹا مائیکرو کنٹرولر لگا دیا جائے تو فون کی بیٹری سے کرنٹ کو نوٹ کیا جاسکتا جو ہر سرگرمی اور یہاں تک کہ ایک لفظ ٹائپ کرتے ہوئے بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس کے بعد کرنٹ کے بہائو کو مصنوعی ذہانت استعمال کرکے معلوم کیا جاتا ہے کہ فون پر کن حروف کے بٹن دبائے گئے ہیں۔ اس طرح ویب سائٹ کے ایڈریس، پاس ورڈز اور کیمرے کے استعمال کے وقت اور تفصیل کا بھی انکشاف کیا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن اور ہیبریو یونیورسٹی کے سیکیورٹی ماہرین نے اپنے تازہ تحقیقی مقالے میں لکھا ہے کہ ہیکرز سمارٹ فون بیٹری سے بہت کچھ معلوم کر سکتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اب جدید فون میں سمارٹ بیٹریاں لگی ہیں جن کے ذریعے بیٹری کا خرچ اور گنجائش معلوم کی جاسکتی ہے۔ مختلف ایپس بھی بیٹری کی کارکردگی بتاتی رہتی ہیں جو سمارٹ بیٹری کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔  اس  کام کیلئے ضروری ہے کہ بیٹری میں پہلے مائیکرو کنٹرولر لگایا جائے یا خاموشی سے سادہ بیٹری کو مائیکرو کنٹرولر یا ای بیٹری سے تبدیل کر دیا جائے۔ پراسرار جاسوس بیٹری ایک کلو ہرٹز تک کے کرنٹ کی آمدورفت کو نوٹ کر سکتی ہے۔ ہیکرز نے اسے زہر بیٹری کا نام دیا ہے جس میں توانائی کا گراف بنتا رہتا ہے۔ پھر ایک سافٹ ویئر فون کا سارا کچا چٹھا کھول دیتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟