26 اپریل 2019
تازہ ترین
سمارٹ فون کو نقصان پہنچانے والی غلطیاں

سمارٹ فون کو نقصان پہنچانے والی غلطیاں

روزمرہ زندگی میں ایسے بہت سے کام کر رہے ہوتے ہیں جن کا ہمیں اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ ہمارے سمارٹ فون کے لئے نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں۔ چند حفاظتی تدابیر اختیار کرکے سمارٹ فون کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔ اپنے سمارٹ فون کو کبھی بھی دھوپ میں نہ رکھیں کیونکہ اس کی وجہ سے بیٹری ہیٹ اپ ہو جاتی ہے اور بیٹری لائف اور چارجنگ متاثر ہوتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی اپ ڈیٹ کے بعد موبائل کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کر لینا چاہئے۔ سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا موبائل کو کور میں محفوظ رکھنا۔ موبائل فون کا کور صرف خوبصورتی کے لئے نہیں بلکہ اس کی حفاظت کے لئے بھی ہوتا ہے اور کبھی بھی دوران سفر یا بیگ میں فون کو بغیر کور کے نہ رکھیں کیونکہ اس سے فون میں گندگی جانے کا اندیشہ ہوتا ہے جس سے سمارٹ فون خراب ہوسکتا ہے۔ فون کی بیٹری خراب ہونے پر سستی یا نقلی بیٹری استعمال کرنا فون کو بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے اور اکثر اوقات ایسی بیٹریاں پھٹ کر نہ صرف مالی نقصان کا سبب بنتی ہیں بلکہ اس سے صارف کے زخمی ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟