18 ستمبر 2018
تازہ ترین
سمارٹ فون سے تولیدی صحت کا پتا لگانا ممکن

بے اولادی کی وجہ مرد اور خاتون دونوں ہی ہوسکتے ہیں جب کہ بے اولادی کے ضمن میں سب سے پہلے مرد و خاتون کے تولیدی مادے کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے لیکن اب سمارٹ فون سے جڑنے والے ایک چھوٹے آلے کے ذریعے وہ مرد حضرات گھر بیٹھے اپنا ٹیسٹ کر سکتے ہیں جو ڈاکٹروں کے پاس جاکر ٹیسٹ کرانے میں کسی قسم کی جھجھک محسوس کرتے ہیں۔ آلے کو یو سپرم کٹ کا نام دیا گیا ہے جس پر مرد حضرات نطفے کا ایک قطرہ ڈال کر اس میں تولیدی اجزا کی تعداد اور ان کی تاثیر معلوم کر سکتے ہیں، یو سپرم ٹیسٹ امریکی کمپنی میڈیکل الیکٹرانکس نے تیار کیا ہے،50 ڈالر کے اس آلے کو امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی  نے استعمال کے لئے منظور کرلیا ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟