19 ستمبر 2018
سلو میاں کے شادی نہ کرنے کہ وجہ

 بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے ان کے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب چاہتے ہیں سلمان بھائی شادی کر لیں،  لیکن میں نے انہیں ہمیشہ کام کرتے ہوئے ہی دیکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ان پر شادی کے لئے دبائو بھی نہیں ڈالتے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان اچھی زندگی گزار رہے ہیں، بیوی ہوگی تو گھر جانا پڑے گا اور کام اور گھر کے درمیان وقت بٹ جائے گا، لہٰذا مجھے نہیں لگتا کہ ان کے پاس ابھی گھر اور بیوی کے لئے ٹائم ہے۔ آیوش شرما نے اپنی اور ارپیتا کی شادی کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ جب میں سلمان خان کے پاس ان کی بہن ارپیتا کا ہاتھ مانگنے گیا تو ان سے بات کرنے کی ہمت نہیں ہورہی تھی اور ڈر کے مارے میرے پسینے چھوٹ گئے تھے،  تاہم سلمان بھائی نے پہلی ملاقات میں ہی ہماری شادی کے لئے ہاں کردی تھی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟