22 مارچ 2019
تازہ ترین
سلمان کی والدہ کترینہ کو بہو بنانے کی خواہشمند

بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی والدہ اداکارہ کترینہ کیف کو اپنے بیٹے کی دلہن بنانے کی خواہشمند ہیں۔ سلمان خان کی شادی کا نا صرف ان کے گھروالوں بلکہ مداحوں کوبھی بے صبری سے انتظار ہے، سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کی بھی ہر ماں کی طرح خواہش ہے کہ ان کے بیٹے کے سر پر جلد سہرا سجے اور وہ چاہتی ہیں کہ اداکارہ کترینہ کیف ان کی بہو بنے۔ سلمان خان کی ماں کترینہ کیف کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں، کترینہ جب بھی سلمان کے گھر جاتی ہیں ان کی والدہ سے ضرور ملتی ہیں، حالانکہ کترینہ اور سلمان خان میں اس سے قبل دوریاں آچکی ہیں اور کترینہ نے سلمان کو چھوڑ کر رنبیر کے ساتھ رہنا شروع کر دیا تھا،  لیکن سلمیٰ خان کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں اور وہ اب بھی انہیں اپنی بہو بنانا چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ صرف سلمیٰ خان نہیں بلکہ سلمان خان کے مداح بھی یہی چاہتے ہیں کہ کترینہ سلمان خان کی دلہن بنے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟