24 ستمبر 2018
تازہ ترین
سلمان کا بگ باس کی ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ

 بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان بگ باس سیزن 12 کی ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ روپے لیں گے۔ بالی وڈ کے سلو میاں بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو بگ باس کی میزبانی گزشتہ 9 سیزن سے کرتے آرہے ہیں، شو کی بڑھتی مقبولیت کے باعث سلمان خان اپنے معاوضے میں ہر سال اضافہ کر دیتے ہیں۔ بگ باس کے گزشتہ سیزن میں سلمان خان نے ایک قسط کا معاوضہ 11 کروڑ لیا تھا اور اس بار وہ ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ لیں گے۔ اس سیزن میں سلمان خان 13 قسطوں میں نظر آئیں گے اور اس طرح وہ مجموعی طور پر 300 کروڑ 64 لاکھ معاوضہ وصول کریں گے۔ یہ کسی بھی اداکار کی جانب سے ٹیلی ویږن پر سب سے زیادہ حاصل کیا جانے والا معاوضہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے شو انتظامیہ سے ایک قسط کا معاوضہ 19 کروڑ طلب کیا تھا ، لیکن شو کی گرتی ریٹنگ کے باعث انتظامیہ نے انہیں 19 کے بجائے 14 کروڑ پر راضی کیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟