22 نومبر 2018
تازہ ترین
سلمان  نے فلم کیلئےمدد نہیں کی، مونی رائے

انڈین ڈراموں میں ناگن کے کردار سے مقبول ہونے والی نامور بالی وڈ اداکارہ مونی رائے نے کہا ہے کہ سلمان خان نے انہیں بالی وڈ میں متعارف کرانے میں کوئی مدد نہیں کی، بلکہ انہیں فلم گولڈ اپنی محنت کے نتیجے میں ملی ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان بالی وڈ میں نئے چہرے متعارف کرانے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کئی اداکاروں، اداکارائوں اور موسیقاروں تک کو فلمی صنعت میں متعارف کرایا ۔ اسی طرح بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈرامے ناگن کی ہیروئن مونی رائے کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں سلمان خان نے متعارف کرایا۔ تاہم مونی رائے نے ایسی تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کی بے حد عزت کرتی ہیں لیکن انہیں فلموں میں متعارف کرانے کا سہرا سلمان کے سر نہیں جاتا۔ انہیں نہ ہی سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی سے کسی کردار کی پیشکش ہوئی  اور نہ ہی سلمان خان کی جانب سے کوئی کال آئی ، بلکہ انہیں فلم گولڈ اپنی محنت سے حاصل ہوئی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟