22 اکتوبر 2018
تازہ ترین
سلمان خان ڈسٹری بیوٹرز پر برس پڑے

 بالی وڈ اداکار سلمان خان گزشتہ سال عید فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی اب تک نہیں بھول پائے اور انہوں نے ایک سال بعد فلم کے ڈسٹری بیوٹرز پر غصے کا اظہار کیا ۔ فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی پر ڈسٹری بیوٹرز کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا جس کے بعد سلو میاں نے انہیں 35 کروڑ سے زائد کی رقم واپس کی ۔اب فلم ریس 3 سے سلمان خان فلم ڈسٹری بیوشن میں بھی قدم رکھ رہے ہیں اور فلم کی تشہیری مہم میں انہوں نے ٹیوب لائٹ کی ناکامی کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کے حوالے سے کھل کر بات کی ۔ فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کے رویے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز کاروبار میں رسک بھی نہیں لیتے، آپ نے 15 فلموں میں کما لیا اور ایک فلم میں گنوا دیا تو آپ سیدھا گھر پہنچ گئے۔ سلمان خان نے کہا کہ اس بار کسی کو پیسے نہیں دیں گے ، وہ پیسے اب ہمارے پاس ہی رہیں گے اور اگلی بار جس نے بھی پیسے مانگے ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟