25 ستمبر 2018
تازہ ترین
سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے حق میں بول پڑے

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو انڈین فلموں میں موقع نہ دینا صرف سیاست ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ خان آج کل امریکا کے مختلف علاقوں میں ایونٹ منعقد کرنے کے لئے موجود ہیں، گزشتہ روز انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران  سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ بالی وڈ کی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کو موقع نہیں دیا جاتا جس پر دبنگ خان نے کہاکہ یہ سیاسی پوائنٹ سکورننگ ہے، سب کو موقع ملنا چاہئے، ویسے عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان ہماری فلموں میں آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟