سلمان خان جیل جانے کے سوال پر صحافی پر بھڑک اٹھے

 بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان جیل جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کے بجائے الٹا صحافی پر ہی بھڑک اٹھے۔ سلمان خان کی فلم ریس 3کے ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران صحافی نے سلمان خان سے کالے ہرن شکار کیس سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر پروڈیوسرز کے کروڑوں روپے لگے ہوئے ہیں لہٰذا اگر آپ کو اس کیس میں جیل ہوجاتی تو پروڈیوسرز کا کیا ہوتا کیا آپ اس حوالے سے پریشان تھے؟  اس سوال کا جواب دینے کے بجائے سلمان صحافی پر بھڑک اٹھے اور الٹا صحافی سے سوال کیا آپ کیا سوچ رہے ہیں کیا میں ہمیشہ کیلئے جیل جانے والا ہوں؟ جس پر صحافی نے کہا نہیں۔ صحافی کے جواب دینے پر سلمان نے کہا شکریہ میں اس بارے میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں۔ ؛لہاس سے پہلے کہ صحافی سلمان خان کو جواب دیتا تقریب کے میزبان نے درمیان میں مداخلت کرکے  کالے ہرن شکار کیس ، جودھ پور عدالت اورسلمان خان کو ہونے والی سزا سے متعلق کسی بھی قسم کا سوال کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا اس حوالے سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟