26 ستمبر 2018
تازہ ترین
 سلمان اور کترینہ کی بھارت میں بہترین اداکاری

بالی وڈ کی معروف جوڑی سلمان خان اور کترینہ کیف نے اپنی فلموں سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا ہے اور اب ان کی اداکاری کی تعریف ان کی نئی آنے والی فلم کے ہدایتکار بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف نے ایک ساتھ کافی فلمیں کیں، جن میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ، تاہم ان کی نئی آنے والی فلم بھارت کے ہدایتکار علی عباس ظفر نے دونوں کی سکرین پر ایک ساتھ اداکاری کو بہترین اداکاری قرار دے دیا۔ ہدایتکار سے جب فلم سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سلمان خان اور کترینہ جب بھی ایک ساتھ فلم میں کام کرتے ہیں تو فلم ہٹ ہوجاتی ہے۔ فلم کے ایک رومانوی گانے کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں ، جس میں اداکارہ ہرے رنگ کا لہنگا جبکہ سلمان خان کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کئے ہوئے ہیں اور دونوں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں۔ اس سے قبل فلم کا ٹیزر جاری کیا تھا جس میں فلم کی جھلکیاں دکھانے کے بجائے صرف لفظوں کا جادو جگایا گیا جو مداحوں کی جانب سے اب تک بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟