18 نومبر 2018
تازہ ترین
سلمان اور  پریانکا با اثر شخصیات

 امریکی میگزین کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا بھر کے 500 بااثر بزنس لیڈرز میں بالی وڈ کے سلطان سلمان خان اور اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔ معروف امریکی میگزین ورائٹی ہر سال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ دنیا بھر کے 500 بااثر کاروباری افراد کی فہرست جاری کرتا ہے۔ حال ہی میں ورائٹی  کی جانب سے دنیا بھر کے 500 بااثر بزنس لیڈرز کی فہرست جاری کی گئی، جس میں بالیووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان، سابق ملکہ حسن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا، نامور بالی وڈ ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر، یش راج فلمز کے مالک پروڈیوسر آدیتہ چوپڑا اور ایکتا کپور سمیت 12 بھارتی شامل ہیں۔ سلمان خان سے متعلق ورائٹی میگزین نے کہا ہے کہ سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان یہ تینوں اداکار کئی دہائیوں  سے بالی وڈ باکس آفس پر حکومت کرتے آ رہے ہیں۔ جبکہ بھارت کی 10 سب سے زیادہ بزنس کرنےوالی فلموں میں سلمان خان کی تین فلمیں شامل ہیں۔ دوسری جانب پریانکا چوپڑا انجینئرنگ میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھی  لیکن 2000میں مس ورلڈ کا تاج جیتنے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی۔ واضح رہے کہ فہرست میں ٹاپ پوزیشن میں والٹ ڈزنی کمپنی کے چیئرمین اورسی ای او رابرٹ ایگر شامل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟