12 نومبر 2018
سفید چاول کا زیادہ استعمال نقصان دہ

کاربو ہائیڈریٹ ایک ایسا جزو ہے جو عموماً سفید چاول، پاستا اور سفید ڈبل روٹی وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق یہ صحت کیلئے نقصان دہ نہیں بلکہ جلد موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔ ہارورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق کاربوہائیڈریٹس کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ نہیں ہے۔ تاہم اسے غذا سے نکال دینا جلد موت کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 15 ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات کا تجزیہ کیا گیا کہ بہت زیادہ مقدار میں اس جزو کا استعمال ضرور صحت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ تاہم اعتدال میں رہ کر اس کا استعمال جلد موت کا خطرہ کم کرتا ہے، یعنی ہر وقت سفید چاول یا ڈبل روٹی کھانا جلد موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ طبی جریدے لانسیٹ پبلک ہیلتھ جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ متوازن غذا وہی ہے جس میں غذائی اجزا کی مقدار اعتدال میں ہو۔ محققین کے مطابق درحقیقت کسی جزو کو غذا سے مکمل طور پر نکال دینا صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غذا کے انتخاب کے حوالے سے احتیاط سے کام لینا چاہئے، جیسے کم کاربوہائیڈریٹ والی غذا نقصان دہ ہوسکتی ہے جس کا رجحان آج کل کافی عام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ اس جز و کو غذا میں شامل نہ کرنا مختلف وجوہات کی بنا پر موت کا باعث بن سکتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 25 سال تک رضاکاروں کی غذائی عادات کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا کہ بہت زیادہ یا بہت کم کاربوہائیڈریٹس صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟