سفید بال کالے کرنے کا گھریلو نسخہ

ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ دیرپا نوجوان اور خوبصورت نظر آئے لیکن ایسا ہونے میں کئی مشکلات حائل آجاتی ہیں۔ نوجوانی میں ہی بال سفید ہونا ایک عام مسئلہ بن گیا ہے۔ اگر آپ اپنے اردگرد ہی نظر دوڑائیں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ ہر دوسرا فرد ہی اس چیز کا شکار ہے۔ لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایک گھریلو ٹوٹکے سے سفید بالوں کو واپس کالا کیا جا سکتا ہے۔ ایک لوکی لیں اور اس کو چھیل کر کدوکش کر لیں۔  پین میں ایک کپ آملہ کا تیل ڈال کر اسے گرم کر لیں، تیل گرم ہونے لگے تو اس میں کدوکش کی ہوئی لوکی شامل کر دیں۔ اس تیل کو اتنی دیر تک پکائیں کہ لوکی کا رنگ ہلکا سنہری ہوجائے۔ لوکی کا رنگ ہلکا سنہری ہونے پر چولھا بند کر دیں اور ٹھنڈا ہونے پر اسے ایک بوتل میں چھان کر محفوظ کر لیں۔ نہانے سے 5 منٹ قبل اس تیل کو سر میں مالش کریں، بہترین نتائج کے لئے اس عمل کو ایک ہفتے میں کم سے کم دو بار لازمی دوہرائیں۔ اس کے کچھ عرصے کے استعمال سے ہی آپ کو اپنے بالوں میں نمایاں فرق محسوس ہونے لگے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟