سفاری پارک میں شیرنی کی سیاح سے  دوستی

 کریمیا کے ایک سفاری پارک میں ایک شیرنی نے سیاح کو خوب پیار کیا اور اس کے گلے لگ گئی۔ بعد میں پارک کا مالک اسے اپنے ہاتھوں سے کھینچ کر دور لے گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کھلی گاڑی میں سیاح کی اہلیہ اور بچہ بیٹھا ہوا ہے۔ شیرنی نے اس وقت گاڑی میں بیٹھی ہوئی بچی کو پیار کرنے کی کوشش کی تاہم ساتھ بیٹھی ماں نے اس کو سختی سے پکڑ لیا۔ یہ شیرنی 2سال قبل اس پارک میں آئی تھی۔ جس وقت ویڈیو بنائی گئی قریب ہی دو شیر کھڑے تھے۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ جس وقت شیرنی سیاح سے گلے مل رہی تھی نہ ہی سیاح خوفزدہ تھا اور نہ ہی وہ اسے خود سے دور کرنا چاہتا تھا۔ کریمیا 2014تک یوکرین کا علاقہ تھا جسے بعد میں روس نے اپنے ساتھ الحاق کرلیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟