21 اپریل 2019
تازہ ترین
 سعودی ولی عہد کی ہفتہ کو پاکستان آمد، 20ارب ڈالر کے معاہدے متوقع

 سعودی ولی عہد کی ہفتہ کو پاکستان آمد، 20ارب ڈالر کے معاہدے متوقع

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ  پاکستان کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں ولی عہد کی سیکیورٹی کے لئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے ہیں جو اسلام آباد کے 8  ہوٹلز کی نگرانی بھی کریں گے جب کہ وزیراعظم ہائوس اور 8  نجی ہوٹلز کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم ہائوس میں قیام کریں گے، وزیراعظم ہائوس میں سعودی شہزادے کیلئے جم تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ولی عہد کے ساتھ سعودی شہزادے اور شاہی خاندان کے اہم اراکین بھی ہوں گے، دورے کے دوران 300 سے زائد گاڑیاں شاہی خاندان کے زیر استعمال رہیں گی۔ ذرائع سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے دونوں ممالک کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے بعد کوالالمپور روانہ ہوں گے۔ سعودی ولی عہد کے دورے سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم کل پاکستان پہنچی تھی اور اس نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟