29 ستمبر 2020
تازہ ترین
  سعودی ولی عہد سے امریکا کےسینئر  عہدے داروں کی ملاقات،

  سعودی ولی عہد سے امریکا کےسینئر  عہدے داروں کی ملاقات،

سعودی ولی عہد سے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے عہدے داروں کی ملاقات   شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے والے وفد میں صدر ٹرمپ کے داماد اور سینیر مشیر جارڈ کوشنر ، ایلچی برائے مشرقِ وسطی جیسن گرین بلاٹ اور قومی سلامتی کی نائب مشیر  شامل تھیں۔ ریاض آئی این پی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سینئر عہدے داروں نے ملاقات کی  اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مشرقِ وسطی میں قیام امن کے لیے کوششوں سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے والے وفد میں صدر ٹرمپ کے داماد اور سینیر مشیر جارڈ کوشنر ،امریکا کے ایلچی برائے مشرقِ وسطی جیسن گرین بلاٹ اور قومی سلامتی کی نائب مشیر ڈینا پاول شامل تھے۔  بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور قریبی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔   اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پائیدار امن کے قیام اور مشرق وسطی اور اس سے ماورا استحکام اور خوش حالی کے لیے کوششوں کی حمایت سے اتفاق کیا گیا  ۔  دہشت گردی ، انتہا پسندی اور ان کی تمام شکلوں کے لیے کسی بھی قسم کی حمایت کوختم کرنے کی غرض سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا  اور کہا گیا ہے ہے کہ اس سلسلے میں عالمی مرکز برائے انسداد انتہا پسندانہ نظریات کے پلیٹ فارم سے کوششوں کو مربوط بنایا جائے گا ۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟