سعودی عرب کا کینیڈین سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

سعودی عرب کا کینیڈین سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

 سعودی عرب نے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر کینیڈا سے نہ صرف اپنے سفیر کو واپس بل الیا بلکہ کینیڈین سفیر کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24گھنٹے میں سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔  خواتین کے حقوق کے حوالے سے سرگرم درجنوں کارکنوں کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور دشمن ممالک کے ساتھ تعاون کے الزام پر حراست میں لیا گیا، جن میں سے بیشتر کو رہا کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ دنوں کینیڈا نے سعودی عرب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی قید ختم کرکے رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر سعودی عرب نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب سعودی عرب نے کینیڈا سے تمام تجارت اور نئی سرمایہ کاری بھی معطل کردی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے حکومت پر تنقید کے الزام میں بلاگر رائف بداوی کو 2012 سے قید کر رکھا ہے، گزشتہ ہفتے ان کی بہن ثمر بداوی کو بھی گرفتار کرلیا گیا، جو نہ صرف حکومت پر تنقید بلکہ خواتین کے حقوق کے لئے بھی سرگرم ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟