13 نومبر 2018
تازہ ترین
سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

 سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد  یکم ذوالحجہ ا اتوار ہوگی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ پیر 20 اگست کو ادا کیا جائے گا اور منگل 21 اگست کو عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی درخواست کی تھی۔

مختلف ممالک میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا جس کے بعد ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی دارالسلام اور یونان میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں ہفتے کو چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد سرکاری طور پر اعلان کیا گیا کہ یکم ذوالحجہ 13 اگست بروز پیر اور عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب نے پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے 11 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے 5 یوم کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟