28 مئی 2020
تازہ ترین
سعودی عرب میں خطرناک وائرس  مرس کی موجودگی کی تصدیق

سعودی عرب میں خطرناک وائرس  مرس کی موجودگی کی تصدیق

 سعودی عرب میں 2 تارکین وطن سمیت مزید 6 افراد میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم ٟمیرسٞ وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دو متاثرین کی حالت تشویشناک ہے جن کا تعلق جبیل اور جدہ سے ہے جبکہ طائف، ریاض اور القرارہ میں دو خواتین سمیت 4 افراد میں میرس وائرس پایا گیا ہے۔القرارہ میں میرس وائرس کا سامنے آنے والا مریض براہ راست اونٹ سے متاثر ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جولائی 2012ئ کے بعد سے میرس وائرس کے 1546 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 641 افراد جاں بحق اور 896 صحتیاب ہوئے جبکہ 9 مریضوں کا علاج جاری ہے۔وزارت صحت نے بارہا شہریوں کو اونٹوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے اور کیمل فارمز میں کام کرنے والوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور میرس وائرس سے متاثرہ اونٹوں سے دور رہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟