14 نومبر 2018
تازہ ترین
سعودی عرب ، مقامی ملازمین بھرتی کرنے میں 6روز باقی

سعودی عرب میں دکانوں اور شورومز میں 70 فیصد مقامی ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے ڈیڈلائن ختم ہونے میں 6 روز رہ گئے، دوسری جانب غیر ملکیوں نے اپنی دکانیں اور کاروبار بندک رنا شروع کر دیئے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ لیبر نے دکانداروں، آٹو موبائل شورومز، کپڑوں، فرنیچر اور گھریلو سامان کی دکانوں میں  70 فیصد سعودی ملازمین بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد سے گھڑیوں، چشموں، طبی سامان، الیکٹرانک آلات،گاڑیوں کے پرزوں کی دکانوں، تعمیراتی اور دفاترکے سامان، قالینوں اور تیار ملبوسات کی دکانوں پر بھی سعودی ملازم کام کریں گے۔ ایک معاشی ماہر فہد الشرافی کے مطابق سعودی عرب کی ریٹیل مارکیٹ 375 ارب ریال مالیت کی ہے اور اس اقدام سے 10 لاکھ نوکریاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمتوں پر مقامی افراد کو رکھنے کے فیصلے سے سعودی شہریوں کو اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ دوسری جانب 11 ستمبر سے سعودی محکمہ لیبر اس قانون پر عمل کے لئے 200 انسپکٹرز بھی تعینات کر دے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟