24 اپریل 2019
تازہ ترین
سری لنکن ٹیم  نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی

سری لنکن ٹیم  نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی

سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ کے بعد دو ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستان آئے گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نو ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے۔ آئی لینڈرز دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان آئیں گے۔ دس سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ ہوگی۔ میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔ بنگلا دیش سے بھی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟