سرینگر ، بھارتی مظالم جاری ، 2کشمیری شہید ، 150زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید اوراحتجاج کرنے والے 150افراد کو شدید زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے راجور میں گھر گھر تلاشی کے دوران دو کشمیریوں عاشق احمد بٹ اور طیب مجید میر کو شہید کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دو نوجوانوں نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف مزاحمت کی تھی، دونوں نوجوانوں کے قتل کے بعد کپواڑہ اور دیگر اضلاع میں دکانیں بند ہوگئیں اور ہزاروں افراد نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا جس سے 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ حریت قیادت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، یاسین ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائی جائے۔


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟