20 ستمبر 2018
سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

 ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں31کروڑ54لاکھ ڈالر کی کمی سے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر بھی 10 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 36 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر34کروڑ16لاکھ ڈالر کمی سے 10 ارب ڈالر کی سطح سے گر کر 9 ارب 88 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 62 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں 34 کروڑ ڈالر سے زائد کی بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟