22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
سرمایہ کار بجٹ سےخوش،سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سرمایہ کار بجٹ سےخوش،سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ 7 ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 100انڈیکس ساڑھے 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ سرمایہ کار بجٹ سے خوش ہوگئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 534 پوائنس جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 1 اعشاریہ 32 فیصد کا اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ 7ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 100 انڈیکس 40 ہزار 592 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔  یاد رہے وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے پیش کئے گئے معاشی اصلاحاتی پیکج میں سٹاک مارکیٹ کے سرمایا کاروں کو زبردست مراعات دینے کا اعلان کیا گیا۔ شیئرز کی خرید و فروخت پر عائد 0.2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ 15 فیصد انٹر کارپوریٹ ڈیوڈنڈ ٹیکس ختم کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ خسارہ ہونے کی صورت میں بروکر کو ادائیگی ایک سال کے بجائے اب 3 سال میں کرنی ہو گی۔ اسد عمر کا کہنا تھا گزشتہ 3 ہفتوں میں حصص بازار میں 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کی خاطر کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟