20 نومبر 2018
تازہ ترین
ونٹر اولمپکس، جرمنی کو بر تری حاصل

ونٹر اولمپکس میں چار طلائی تمغوں کے ساتھ جرمنی کی برتری قائم ہے ، فری سٹائل سکیٹنگ میں کینیڈا ،سپیڈ سکیٹنگ میں نیدر لینڈ اور اسکی جمپنگ میں ناروے نے گولڈ میڈل جیت لئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کھیلوں کے چوتھے دن بھی دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ فری سٹائل سکیٹنگ میں کینیڈا کی مائیکل کنگزبری نے دلکش انداز میں جمپ لگائی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ وومنز کے سپیڈ سکیٹنگ میں نیدر لینڈ کی ایتھلیٹ چھائی رہیں ، آئرین وسٹ نے سونے تمغہ جیتا تومیرٹ لینسٹرا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، سلور میڈل جاپان کے ہاتھ آیا۔ اسکی جمپنگ میں ناروے کی میرن لنڈ بائی نے سب سے لمبی چھلانگ لگائی اور پہلی پوزیشن پائی۔ وومنز ہی کے آئس ہاکی میچ میں سوئیڈن نے کوریا کو آئوٹ کلاس کر دیا۔ سوئڈش ٹیم نے حریف پر ایک دو نہیں آٹھ گول برسائے جبکہ ہوم ٹیم ایک بھی گول نہ کر پائی۔ میڈل ٹیبل پر جرمنی چار گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، نیدرلینڈ نے تین گولڈ سمیت سات میڈل جیتے ہیں جبکہ امریکا کے میڈلز کی تعداد چھ ہے جس میں سونے کے تین تمغے شامل ہیں۔ دوسری  جانب چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پیانگ چانگ سرمائی اولمپکس میںلیڈیز ہاف پائپ کے فائنل مقابلے میں چینی کھلاڑی لیو جیا یو نے سلور میڈل حاصل کیا ۔ یہ موجودہ اولمپکس میں چینی وفد کا پہلا میڈل ہے ۔ انکی ساتھی زائی شو تھوں پانچویں پوزیشن پر رہیں۔ امریکی کھلاڑی کروئی کنگ نے اس مقابلے میں سو نے کا تمغہ جیتا ۔ اس سے قبل لیو جیا یو نے وینگوئر سرمائی اولمپکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟