15 نومبر 2018
 سحری میں بنائیں ۔۔ پھینی پرا ٹھا

اجزا:

آٹا ۔۔ دو کپ۔۔۔ نمک ۔۔ حسب ذائقہ۔۔۔ مکھن۔۔۔دو کھانے کے چمچ۔۔۔انڈا ۔۔۔ایک عدد۔۔۔ گھی۔۔۔حسب ضرورت

 تیار کرنے کی ترکیب:

آٹے میں نمک مکھن اور انڈا مکس کرکے گوندھ لیں۔تھوڑی دیر بعد آٹے کے پیڑے بنا کر روٹی بیل لیں۔اس پر گھی لگائیں اور چھری سے باریک باریک پٹیاں کاٹ کر تھوڑی خشکی چھڑک کر رول کر کے پیڑا بنا لیں۔فرائی پین کو گرم کرکے اس پر پراٹھا ڈال دیں ایک سائیڈ سے سینک جائے ہلکے ہاتھ سے پلٹ دیں۔ گھی ڈال کر فرائی کر لیں، مزیدار پھینی پراٹھا تیار ہے۔ قیمہ یا سبزی کے ساتھ سحری میں سرو کریں


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟