23 ستمبر 2018
 سحری میں بنائیں مزیدارپیزا پراٹھا

اجزا

میدہ ۔۔۔۔ دو کپ

پانی ۔۔۔۔ حسب ضرورت

نمک ۔۔۔۔ آدھا چمچ

چکن بون لیس ۔۔۔۔ ایک کپ

دہی ۔۔۔۔ دو چمچ

تکہ مصالحہ ۔۔۔۔ تین چمچ

آئل ۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

موزریلا چیزچوپ کی ہوئی ۔۔۔۔ ڈیڑھ کپ

شملہ مرچ(چوپ کی ہوئی)۔۔۔۔ ایک کپ

سویٹ کارن(ابلی ہوئی)۔۔۔۔ آدھا کپ

پیاز(کٹا ہوا)۔۔۔۔ آدھا کپ

ٹماٹرکٹے ہوئے ۔۔۔۔ آدھا کپ

پیز ا ساس ۔۔۔۔ حسب ضرورت

ترکیب

سب سے پہلے میدہ، نمک اور پانی کو مکس کر کے ڈو بنا لیں۔ اور سائیڈ پہ ڈھانپ رکھ دیں۔  

اس کے بعد بون لیس چکن میں دہی، تکہ مصالحہ، موزریلا چیز کو مکس کر کے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔

   نان سٹک پین میں آئل ڈال کر گوشت کو فرائی کر لیں اور برتن میں سے نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔

 اس کے بعد ایک بائول میں پکے ہوئے گوشت، موزریلا چیز کئی ہوئی شملہ مرچ، ابلی ہوئی سویٹ کارن، کٹے ہوئے پیاز، ٹماٹر، ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور رکھ دیں۔ اب میدے کی ڈو کو لیں اور آئل لگا کر اس کی بالز بنا لیں۔

  ایک روٹی کو بیلیں اور اس پر پیزا ساس لگائیں، اس کے بعد موزیلا چیز، شملہ مرچ والا آمیزہ اس کے اوپر ڈالیں ۔  روٹی کو چوکور یا پیزا سٹائل میں کٹ کر کے رکھ لیں اور کسی پین میں آئل ڈال کر دونوں سائیڈ پیزا پر اٹھا کی پکائیں ۔

مزیدار پیزا پراٹھا تیار ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟