سجل کا احد رضا کے نام محبت بھرا پیغام

نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کا اداکار احد رضا میر کے نام لکھا گیا محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی اور فلم پرواز ہے جنون میں اداکاری کے جوہر دکھانے و الے اداکار احد رضا میر کی جوڑی مقبول ترین ڈرامہ سیریل یقین کا سفر سے لوگوں کے دل میں اتری ہوئی ہے۔ سجل اور احد ساتھی اداکار ہونے  کے ساتھ ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست بھی ہیں اور ہر موقع پر ایک دوسرے کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ سجل علی نے اپنے قریبی دوست احد رضا میر کے نام ایک محبت بھرا پیغام تحریر کیا ۔ سجل علی نے انسٹاگرام پر احد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ  میں خود کو مبارکباد کا یہ پیغام لکھنے سے روک نہیں سکی، میں یہ پیغام صرف اس لئے نہیں لکھ رہی کہ پرواز ہے جنون میں احد رضا میر نے بہترین اداکاری کی ، بلکہ میں یہ پیغام احد رضا میر کی والدہ کے لئے بھی لکھنا چاہتی ہوں جن کی آنکھوں میں اپنے بیٹے کی کامیابی کی چمک ہی کچھ اور تھی۔ سجل علی نے احد رضا میر کی والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور مزید لکھا کہ کروڑوں مداح بننے سے پہلے آپ کی ماں آپ کی پہلی مداح ہوتی ہے، پہلی محبت، پہلی تنقید نگار اور آپ کو سپورٹ کرنے والی پہلی ہستی بھی آپ کی ماں ہوتی ہے، لہٰذا احد میں تمہیں ایک چیز کہنا چاہتی ہوں ہم سب کو تم پر فخر ہے لیکن تمہاری ماں کو تم پر ہم سب سے زیادہ فخر ہے، مبارک ہو ۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟