25 ستمبر 2018
سجل سے شادی کا فیصلہ وقت کریگا، ا حد

نوجوان اداکار احد رضا میر نے سجل علی سے اپنے تعلق کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر ردعمل کے دوران اداکارہ کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کر پائے گا۔ بی بی سی ایشیئن نیٹ ورک کو دیئے گئے انٹرویو میں احد رضا میر نے بتایا کہ میں اپنی زندگی کے ایک اچھے وقت میں سجل سے ملا ہوں، مجھے ان کے ساتھ کام کرنا بے حد پسند ہے کیونکہ وہ مجھے جانتی ہیں کہ میں کون ہوں اور یہ چیز مجھے خوبصورت لگتی ہے۔ احد رضا میر نے کہا کہ سجل بہت خاص اور مختلف ہیں کیونکہ ہم دونوں ایک ہی طریقے سے کام کرتے ہیں، ایک ہی طرح چیزوں کو دیکھتے ہیں جو کہ سب سے بہترین ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ہماری کیمسٹری انجوائے کرتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں سجل علی کی کون سی آخری 2 پرفارمنس سب سے اچھی لگتی ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں پتہ لیکن  یقین کا سفر میں وہ بہت اچھی تھیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت بہترین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہم دونوں ایک دوسرے کے بہت بڑے سپورٹر ہیں، یہاں تک کہ میری والدہ اور میرے گھر والے سب ہی سجل کو پسند کرتے ہیں اور ان کو سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ وہ بہت اچھی انسان ہیں۔ تاہم شادی  کے بارے میں انہوں نے کہا کہ  سجل اور میری شادی ہوگی یا نہیں، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟