24 اگست 2019
تازہ ترین
 سب سے چھوٹے جیٹ طیارے کی پہلی اڑان

 سب سے چھوٹے جیٹ طیارے کی پہلی اڑان

 پولینڈ میں دنیا کے سب سے چھوٹے جیٹ طیارے نے اپنی پہلی اڑان بھر لی۔ طیارے کو پرواز کیلئے صرف 100 میٹر کا رن وے درکار، ایک منت میں 5900 فٹ کی اونچائی تک پہنچ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولش کمپنی کے تیار کردہ فلیرس ایل اے آر زیرو ون نامی اس طیارے نے اپنی پہلی اڑان پولینڈ کے زیلوناگورا ایئر پورٹ سے بھری۔ 7.1 ملین برطانوی پائونڈ کے اس طیارے کو اڑان بھرنے اور لینڈنگ کیلئے صرف 100 میٹر کا رن وے درکار ہے۔ اس طیارے میں چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، 700 کلو وزن کا حامل یہ جیٹ طیارہ ایک منٹ میں 5900 فٹ کی اونچائی پر پہنچ سکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟