21 اپریل 2021
تازہ ترین
 سب سے خطرناک جنگلی بلی دریافت

 سب سے خطرناک جنگلی بلی دریافت

 اس بلی کی بھولی صورت پر نہ جائیے کیونکہ یہ پالتو بلی نہیں بلکہ ایک خون خوار جنگلی بلی ہے ، جسے چیتوں، تیندووں اور شیروں کی نسل میں سب سے تیز اور بے رحم شکاری کا اعزاز مل گیا ۔ جنوبی افریقہ کے جنگلات میں پائی جانی والی اس بلی کو سیاہ پیروں والی (بلیک فوٹڈ کیٹ) کہا جاتا ہے۔ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایک رات میں 10 سے 14 چھوٹے پرندوں اور چوہوں کا شکار کرتی ہے اور اس کا انداز انتہائی جارحانہ، تیز اور پرتشدد ہوتا ہے۔ ماہرین نے پی بی ایس نیچر کے لئے ایک دستاویزی فلم کی ریکارڈنگ کے دوران انکشاف کیا کہ یہ چھوٹی سی بلی کسی تیندوے اور گھات میں لگائے چیتے سے بھی خطرناک ہے کیونکہ یہ ایک رات میں اتنے جانور شکار کرتی ہے جتنا چھ ماہ میں ایک تیندوا ہلاک کرتا ہے۔ اس دوران حیوانوں کے ماہرین نے وہ مناظر دیکھے جو اس سے پہلے کبھی نوٹ نہیں کئے گئے۔ اس کے لئے کئی بلیوں کے گلے میں ریڈیو کالر پہنائے گئے تھے۔ سیاہ پیروں والی اس بلی کی ویڈیو سے ظاہر ہوا کہ شکار کے لئے مسلسل دو گھنٹے دم بخود بیٹھی رہتی ہے اور اس کا طریقہ واردات اتنا تیز ہے کہ کوئی پرندہ بھی اس کی گرفت سے آزاد نہیں ہوسکتا۔ یہ ساری رات مسلسل شکار کرتی اور کھاتی رہتی ہے اس طرح سے یہ  ایک رات میں 10 پرندے اور چوہے چٹ کر جاتی ہے۔ صرف جنوبی افریقہ، بوٹسوانہ اور نمیبیا میں پائی جانے والی یہ بلی بھی معدومیت کے قریب ہے۔ بسا اوقات یہ مٹی میں گڑھا کھود کر بھی اپنے شکار کا انتظار کرتی ہے، پورے کرہ ارض پر اپنی نسل کے جان داروں میں یہ 100 فیصد کامیابی سے شکار کرتی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟