22 جولائی 2019
تازہ ترین
سبزی منڈی دھماکا، حملہ آور کے جسمانی اعضا ڈی این اے کیلئے بھجوا دیے گئے

سبزی منڈی دھماکا، حملہ آور کے جسمانی اعضا ڈی این اے کیلئے بھجوا دیے گئے

 ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے کے خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا ڈی این اے کے لیے بھجوا دیے گئے۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  کے حکام  نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا ڈی این کے لیے بھجوائے گئے ہیں جب کہ اس کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہزار گنجی میں کرائم سین کی جیو فینسنگ بھی کی جائےگی۔ یاد رہے کہ  ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں خود کش دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار اور 2 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ دوسری جانب ہزار گنجی واقعے کے خلاف مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، گزشتہ 40 گھنٹوں سے جاری دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ حکومت موثر سیکیورٹی پلان ترتیب دے اور ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟