24 ستمبر 2018
تازہ ترین
سبزی خور بننا میرا بہترین فیصلہ، انوشکا

 بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ سبزی خور بننا میرے بہترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیم  پیٹا   کی نئی مہم کے ساتھ منسلک ہونے پر اشتہار کی عکسبندی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج تک جتنے بھی فیصلے کئے، ان میں گوشت کھانا چھوڑ کر سبزی خوری اختیار کرنا، ان کے بہترین فیصلوں میں سے ایک تھا ،جس سے وہ خود کو صحت مند اور توانا محسوس کرتی ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ میرے کھانے کے لئے کسی جانور کو تکلیف سے نہیں گزرنا پڑتا۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟