24 ستمبر 2018
تازہ ترین
سانحہ 12 مئی پر عدالتی کمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں،میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی پر عدالتی کمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں ہم 13 مئی سے مطالبہ کررہے تھے کہ عدالتی کمیشن بنایا جائے۔میئر کراچی وسیم اختر نے مزار قائد پرحاضری  اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کوئی ایسی کتاب نہیں جس میں ترمیم نہیں ہو سکتی،آئین میں وقت کے حساب سے ترمیم ہونی چاہیے،کراچی میں پانی کے سب سے زیادہ مسائل ہیں،بڑے ڈیمز بننے چاہییں ڈیم فنڈ میں کے ایم سی نے بھی رقم جمع کرائی ہے،کراچی کو کبھی پورے فنڈ نہیں دئیے گئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟