22 ستمبر 2018
سانحہ 12مئی، دوبارہ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانےکا حکم

ہائی کورٹ نے سانحہ بارہ مئی کی دوبارہ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی اور جوڈیشل ٹریبونل تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بارہ مئی کی ازسرنو تحقیقات کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے واقعے کی دوبارہ جانچ پڑتال کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی اور عدالتی ٹریبونل تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرکے ان کی ہدایات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنائی جائے، کیس کا شروع سے آخر تک دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جے آئی ٹی ہر دو ہفتے بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرائے گی، واقعے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑا جائے گا، جے آئی ٹی اور انکوائری ٹریبونل کی رپورٹ کے بعد ہی کیس کا حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے رواں سال 12 مئی کو سندھ ہائیکورٹ کو تین ماہ میں مقدمہ نمٹانے کا حکم دیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟