21 ستمبر 2018
تازہ ترین
سام سنگ گیلیکسی آن 6سمارٹ فون لانچ

سامسنگ گیلکسی آن 6 سمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ۔ سمارٹ فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 5.6 انچ ایچ ڈی پلس سپر ایمولڈ ڈسپلے ، اوکٹا کور ایکسینوس 7870 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج دیا گیا ۔ سٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پگسل اور فرنٹ پر 8 میگا پگسل کا کیمرہ دیا گیا ۔ فرنٹ کیمرے میں فیس ان لاک فیچر بھی شامل ہے۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ۔ سمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟