14 نومبر 2018
تازہ ترین
سام سنگ گلیکسی جے 3 اور جے 7 کے نئے ماڈل لانچ

سام سنگ کمپنی نے گیلیکسی جے 3  اور گلیکسی جے 7 سمارٹ فون کے نئے ماڈل متعارف کرا دیئے ۔ گیلکسی جے 7 میں 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے اور 13 میگا پگسل کا بیک اور فرنٹ کیمرہ دیا گیا ۔ فون کی دیگر خصوصیات پچھلے ماڈل جیسی ہی ہیں۔ گلیکسی جے 3 میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، ایکسینوس 7570 پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج دیا گیا۔ سٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ فون کی بیٹری 2600 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 8 میگا پگسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پگسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ۔ کمپنی نے دونوں سمارٹ فونز کی فروخت اور قیمتوں سے متعلق اعلان نہیں کیا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟