19 جنوری 2019
تازہ ترین
سامسنگ کا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی متعارف

سام سنگ کمپنی کی جانب سے مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرا دیا گیا۔ سام سنگ کے اس ٹی وی کا ڈسپلے 75 انچ کا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ او ایل ای ڈی جیسے معیار کی تصاویر فراہم کرے گا اور اس کی برائٹنس بھی پہلے سے بہتر ہوگی۔ ٹی وی میں مختلف پینلز دیئے گئے ہیں اور صارفین اپنی مرضی سے پینلز جوڑ کر اسے بڑا یا پینلز ہٹا کر چھوٹا کر سکتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا البتہ ٹی وی کو رواں سال منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرانک شو کے موقع پر پیش کیا جائے گا ۔ اس ٹی وی کے ساتھ کمپنی نے گزشتہ سال 146 انچ کے ٹی وی دی وال کا مزید بڑا ورږن بھی پیش کیا  جس کا ڈسپلے سائز 219 انچ ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟